بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ باکس آفس کا زیادہ دباؤ مرد اداکاروں اور ہدایتکاروں پر ہوتا ہے، یہ بنیادی طور پر مردوں کا مسئلہ ہے۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں 39 سالہ شروتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی فلموں کے دیگر مسائل ہیں تو وہ محسوس کرتی ہیں کہ باکس آفس نمبرز مردوں کا مسئلہ ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ باکس آفس نمبرز کے بارے میں فکر مند ہیں تو انھوں نے کہا زیادہ دباؤ مرد اداکاروں اور ہدایتکاروں پر ہوتا ہے، جن کا پیر، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ سب کچھ باکس آفس پر چلتا ہے۔
خواتین کی اہم فلموں کےلیے باکس آفس کے نمبر ویسے کبھی نہیں ہوتے۔ وہاں دباؤ صرف اتنا ہوتا ہے کہ فلم اپنے اخراجات پورے کرے اور بہتر پرفارم کرے۔ وہاں غالباً بات 2000 کروڑ روپے کلب یا اگلے کلب کی نہیں ہوتی۔
شروتی کا مزید کہنا تھا کہ اعداد و شمار اب بھی خواتین اداکاراؤں کے لیے ایسے منصوبوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔