• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اعتراضات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے‘پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جس کا مکمل سویلین کنٹرول کے تحت جامع کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچہ موجود ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران دیے گئے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ ریمارکس کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹانے کی ان کی دیرینہ عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بیانیہ گمراہ کن اور مفاد پرستانہ ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کے سخت خلاف ہے‘بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا رویہ، جب بھی اسے چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، بے بنیاد اور غیر منطقی الزامات کو جنم دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید