اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 18اور گریڈ19کے 6افسران کے تبادلے کر دیئے ، گریڈ 19کے افسر ڈی جی ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹلیجنس و انوسٹی گیشن شالرہ اشفاق خان کو چیف او پی ایس تعینات کر دیاگیا ، گریڈ 19 کی افسر سیکریٹری ایف بی آر نوشین ریاض خان کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، ایس اے ٹو ڈی جی ، ڈائر یکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ و انٹرنل آڈٹ کراچی کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے۔