• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اوپن مارکیٹ پالیسی کی منظوری دیدی، آئندہ بجلی نہیں خریدیں گے، اویس لغاری

اسلام آباد (ناصر چشتی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی میں وافاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ا کہ ہم نے اس ملک سے 10ہزار میگاواٹ کا بوجھ ختم کیا ،وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ پالیسی کی منظوری دیدی، آئندہ بجلی نہیں خریدیں گے، خیبر پختونخوا حکام نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظور شدہ پاور پالیسی کو درست بیان نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ 5آئی پی پیز کو ٹرمینیٹ کیا جس کا صارفین کو فائدہ ہوا3400ارب روپے کی اگلے چار سے پانچ سال کیلئے بچت کی ، سیکریٹری پاور ڈویژن نے یقین دلایا کہ ہم پروٹیکٹڈ کیٹگریز کے حوالے سے دو بارہ جائزہ لے رہے ہیں،200یونٹ تک کے صارفین کو بجلی پر سبسڈی دی جا رہی ہے،کمیٹی اجلاس میں تین مرتبہ پاور ڈویژن کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ،کمیٹی کے طرف سے ملک کے سرکلر ڈیٹ میں 780ارب روپے ختم کرنے پر بھی تعریف کی گی، سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں چیئرمین نے کہا کہ ہم آج شبلی فراز کو مس کر رہے ہیں وہ کمیٹی میں کافی ایکٹو تھے، شبلی فراز کے ذکر پر کمیٹی ممبران نے ڈیسک بھی بجائے ،سینیٹر مرزا آفریدی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک منصوبے پر 14 ارب روپے خرچ ہوچکے مگر پھر بھی رکا ہوا ہے ،خیبر پختونخواکے پاس صرف بجلی ہی ایک ذریعہ ہےاگر یہ بھی رک گیا تو بہت زیادتی ہوگی ،اجلاس میں 207 میگاواٹ کے مدیان اور 88 میگاواٹ کے گبرال کے ہائیڈرو پاور منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید