• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20: بریوس کی سنچری، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیوالڈ بریوس کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 53 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ڈارون میں منگل کو 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 17.4 اوورز میں 165رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ ٹم ڈیوڈ24 گیندوں پر 50 ، الیکس کیری 26 اور مچل مارش 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوینا مفاکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے7 وکٹ پر 218 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس کو 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے56 گیندوں کا سامنا کیا ،12چوکے اور8 چھکے بھی لگائے، ٹرسٹن اسٹبس نے 31 رنز بنائے۔گلین میکسویل اور بین دروشوئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید