• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کیخلاف احتسابی عمل تیز، حکام کی حیثیت پر سوال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے خلاف احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے سات دن میں اہم سوالوں کے جوابات مانگ لیے ۔ جس کے بعد مزید کاروائی کیلئے وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کے عہدے داروں کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صدر طارق بگٹی کی تقرری نئے انتخابات کرانے کے لئے کی گئی تھی، تاہم ایک سال سے زائد گزر جانے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا، نیشنز کپ (ملائیشیا) کیلئے اضافی لاجسٹک سپورٹ اور ہوائی ٹکٹوں کے ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطے اور پی ایس بی کی جانب سے 119.667 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے تصدیق شدہ بینک اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائے گئے، پی ایچ ایف عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کے کرائے اور تجارتی استعمال سے آمدنی حاصل کر رہا ہے۔ جس کا کوئی ریکارڈ ظاہر نہیں کیا گیا ہے، سندھ بینک اکاؤنٹ کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے، اس پر سفارش کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی پی ایس بی کو کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیڈریشن عہدے دار غیر ضروری مراعات حاصل کررہے ہیں جو پبلک سیکٹر کی فنڈنگ کے اصولوں کے مطابق نہیں۔

اسپورٹس سے مزید