• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ دو درجاتی ٹیسٹ سسٹم، کلائیو لائیڈ آئی سی سی پر برس پڑے

لندن (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر کلائیو لائیڈ آئی سی سی کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے مجوزہ دو درجاتی سسٹم پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ویسٹ انڈیز اور دیگر چھوٹی ٹیموں کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا اور انہیں ترقی سے روکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام اور دیگر سابق کرکٹرز کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔ لائیڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا ریونیو تقسیم کا موجودہ ماڈل غیر منصفانہ ہے۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو بڑی رقم ملتی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز جیسے ملکوں کو بہت کم حصہ دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم عروج پر تھی، تو وہ ان بڑے ممالک کے لیے ’’ دودھ دینے والی گائے‘‘ تھی، لیکن اب نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی ٹیم بہترحریف کے خلاف کھیل کر ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ بہتر ہے آئی سی سی تمام مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے۔

اسپورٹس سے مزید