میسن، اوہایو ( جنگ نیوز) سنسناٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا نے برطانیہ کی ایما راڈوکانو کو تین گھنٹے اور نو منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اینا کالنسکایا نے پانچویں سیڈ امینڈا انیسمووا اور قازقستان کی الینا ریباکینا نے بیلجیئم کی ایلیز مرٹنز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔