• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیبہ علی ٹی 20 میں دو سنچریاں بنانے والی واحد پاکستانی بیٹر

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ لینڈ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بناکر نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ وہ اس فارمیٹ میں ایک سے زائد سنچری بنانے والی دنیا کے چند ٹاپ بیٹرز میں شامل ہوگئیں ۔ وہ اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں ایک، ایک سنچری بناچکی تھیں۔ انہیں وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں تھری فیگر اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کی صرف 14 خواتین نے دو یا زائد ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنائی ہیں۔ ان میں چمارا اتاپتو (سری لنکا)، ہیلی میتھیوز، ڈیاندرد ڈوٹن (ویسٹ انڈیز)3، 3 جبکہ منیبہ علی (پاکستان)، سوزی بیٹس، کیٹی مارٹن، سوفی ڈیوائن (نیوزی لینڈ)، ٹیمی بیومونٹ(انگلینڈ)، لیزلی لی (نیدرلینڈز)، روویجا تھیلامنا ( امارات) اینی شرلی (جرمنی), یاسمین خان (نمیبیا)دو، دو سنچریاں اسکور کرچکی ہیں۔ منیبہ 80ی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز ، 1443 رنزبناچکی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید