کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے ایشیا کپ کی میزبانی نے بھارت کو پریشان کیا، ابٹیم کا انتخاب درد سر بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ٹیم کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان سے قبل تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یشسوی جیسوال، سائی سدھرسن اور کے ایل راہول کے نام زیر غور نہ لانے کا امکان ہے۔ ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔شبمن گل کی فارم کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ، جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا ۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ہیں ۔