• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے گھر کی نیلامی نہیں کی جا رہی، نیب ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیب ذرائع نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جا رہی اور اس حوالے سے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190ملین پاونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اراضی اور 248 کنال اراضی کی نیلامی مقرر ہے۔

اہم خبریں سے مزید