• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر خبردار ہوجائیں، بیگم کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالنے پر سزا ملے گی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کئی ارکن اسمبلی نے پر ائیویٹ بل پیش کئے ۔ شوہر خبردار ہوجائیں کہ پیپلز پارٹی کی شر میلا فاروقی نے فوجداری قوانین تر میمی بل2025 پیش کیا۔ یہ خواتین کےتحفظ کا بل ہےجس کےتحت بیگم کو غیر منصفانہ طور پرگھرسےنکالنا جرم قرار دیا گیاہے۔اور اس کی سزا 6ماہ تک قیداور2 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔سپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کو بھجو ادیا۔مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائستہ پر ویز ملک نےوفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں غذائی ایشاء کو قومت بخشنے کا بل2025 پیش کیا۔ وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مخا لفت نہیں کی اور سپیکر ایاز صادق نے بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
اہم خبریں سے مزید