کراچی (جنگ نیوز)پاکستان آئیڈل 2025کی میزبانی کا اعزاز سید شفاعت علی کے نام۔مزاح، مستی اور انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ اپنی میزبانی سے شو کو یادگار بنانے کو تیار، سب کی نظریں ”جیو“ پر جم گئیں۔دنیا کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ”پاکستان آئیڈل“کی گونج ایک بار پھر زور و شور سے ہر طرف سنائی دینے لگی ہے!۔ اب شائقین کے دلوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ اس سنسنی خیز سیزن کی میزبانی کون کرے گا؟۔ تو سن لیجیے، یہ اعزاز حاصل کرنے جا رہے ہیں مزاح، برجستگی اور انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ سید شفاعت علی! وہی شفاعت علی، جو ہر اسٹیج کو جگمگاتے ہیں، ہر محفل کو رنگین بنا دیتے ہیں اور ہر شو کو یادگار بنا دیتے ہیں۔