اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، وزارت آئی ٹی ،پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کوشش سے پاکستان کا سائبر سیکورٹی انڈکس بہتر ہوا ہے، جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہورہی ہے سائبر سیکورٹی کی ضرورت بڑھ رہی ہے،ہم سائبر سیکورٹی کی ریگولیشنز پر کام کررہے ہیں,بدقسمتی سے ہمارا سپیکٹرم محدود ہے، ہم 250 میگا ہرٹس سپیکٹرم پر چل رہے ہیں ، 550 میگا ہرٹس سے زائد سپیکٹرم ہم نے قانونی کیسز سے آزاد کروایا ہے ,کچھ رکاوٹیں دور کرنے کے بعد ہم فائیو جی آکشن کی طرف جائیں گے ، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا مالیاتی فراڈ کو روکنا ہم سب کیلئے چیلنج ہے ، پی ٹی اے اس سلسلہ میں موثر کردار ادا کررہا ہے ، پی ایس اے آربی کے قواعد تیار ہیں ، پاکستان میں جلد سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کا آغاز ہوگا ، ہمیں پاکستانی ڈیٹا کی خودمختاری اور تحفظ کے پہلو کو دیکھنا ہے ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے محفوط استعمال اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،قوم کو اعتماد دینا ہے کہ ہم آپ کی پرائیویسی اور ڈیٹا کے محافظ ہیں ، منگل کو یہاں پی ٹی اے کی سائبر سیکورٹی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پی ٹی اے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم نے ڈیجیٹل پاکستان کی طرف جانا ہے، ڈیجیٹل نیشن کے تحت ہم نے پاکستان اسٹیک قائم کرنا ہے۔