راولپنڈی(نمائندہ جنگ /اے ایف پی ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کلیئرنس کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ، چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کیخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50وگئی ہے ۔ صدر ‘وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ادھرسرکاری حکام نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایاہے کہ بلوچستان کے ضلع واشک میں درجنوں دہشت گردوں نےپولیس اسٹیشن اور ایف سی کمپاؤنڈپر دھاوابول کر 9جوانوں کو شہیداور 6کو زخمی کردیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 47خوارج کو جہنم واصل کیا ، 10 اور 11 اگست کی درمیانی رات، پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران تین مزید ہندوستانی اسپانسر شدہ خوارج کو ہلاک دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔