راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) حوالاتی کے فرار پر معطل کئے گئے اڈیالہ جیل کے 3ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا،جب کہ ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4ملازمین کی سروس ضبط کرلی گئی ،رواں سال 18فروری کو سینٹرل جیل راولپنڈی سے منشیات کیس کاحوالاتی نعیم گل پانچ گیٹ عبور کرکے فرارہوگیا تھا،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے غفلت ولاپرواہی کے مرتکب 2اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اورچھ جیل دیگر ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کاحکم دیا تھا،حوالاتی بعدمیں دوبارہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاگیاتھا،اس معاملے کی انکوائری ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسالک جلال نے کی جس میں انہوں نے پانچ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے اور تین ملازمین کی سروس ضبط کرنے کی سزاتجویزکی تھی۔