• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی اقلیتی کمیشن بل 2025 پر تحفظات دور کرنے کو تیار ہوگئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت قومی اقلیتی کمیشن بل 2025پر تحفظات دور کرنے کو تیار ہوگئی ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کے قیام کا قانون قادیانیوں سے متعلق قانون پر بالاتر نہیں  ، قانون توہین رسالت بالاتر ہے پھر بھی کوئی تحفظات ہیں تو اپوزیشن اور علمائے کرام کے ساتھ بیٹھ کر دور کرنے کو تیار ہیں۔ اپوزیشن رکن علی محمد خان نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ تحفظات دور ہونے تک قومی اقلیتی کمیشن بل پر دستخط نہ کریں۔وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1992کے فیصلے میں اس کی تشریح کر دی ہے کہ قادیانی اپنے مذہب کی تبلیغ و ترویج نہیں کر سکتے۔ اقلیتی کے کمیشن کے بل میں جو مقاصد بیان کئے گئے ہیں وہ صرف انہی تک محدود ہے آرٹیکل بیس کی رو سے قادیانی اپنے نظریات کی ترویج یا تبلیغ نہیں کرسکتے کوئی بھی قانون توہین رسالت کے قانون سے بالاتر نہیں جو تشریح کی جارہی ہے وہ ممکن نہیں سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں بھی ختم نبوت معاملہ بالکل کلیئر کردیا گیا ہے اس اقلیتی کمیشن کے پاس کوئی فوجداری اختیارات نہیں میں بطور وزیر قانون اپوزیشن اور دینی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر جو بھی خدشات ہیں انہیں دور کرنے کو تیار ہوں اگر کہیں کوئی سقم ثابت ہوتا ہے تو اسے مل بیٹھ کر دور کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید