• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرم ناک شکست، ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کو 202رنز کی شرمناک ناک شکست سے دوچار کر کے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی،ٹرینڈاڈ میں فاتح میزبان ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کیخلاف کوئی ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی، منگل کو کھیلے گئے آخری میچ میں پہلے پاکستانی بولرز کی درگت بنی تو بیٹنگ میں پاکستانی بیٹرز بے بسی اور اداسی کی تصویر بن گئے، پاکستان کے پانچ کھلاڑی کوئی رن نہ بناسکے،294رنز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی مانند صرف92 رنز پر بکھر گئی ،بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے پاکستانی بولروں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے سنچری بنائی بعد میں بولنگ میں جیڈن سیلز پاکستانی بیٹرز کیلئے خوف کی علامت نظر آئے،پاکستان کے دونوں اوپنر صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق کوئی رن نہ بناسکے،تجر بے کار کھلاڑی بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کے بیٹ بھی جواب دے گئے،بابر اعظم 9اور کپتان رضوان صفر پر میدان چھوڑ گئے،سلمان علی آغا نے30 ،حسن نواز13، حسین طلعت ایک رنز سے آگے نہ بڑھ سکے،نسیم شاہ 6حسن علی صفر اور ابراراحمد کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے،محمد نواز23رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
اہم خبریں سے مزید