• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں دیتی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم تمام عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں۔ ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں دیتی، ملاقات اور مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملاقات ہونی چاہیے عمران خان جوڈیشل حراست میں ہیں اور ہائیکورٹ میں درخواست دینے پر انہیں متعدد سہولتیں دی گئی ہیں ۔ اگر ملاقات سے متعلق کوئی مسئلہ موجود ہے تو یہ کیوں دوبارہ درخواست نہیں دیتے یا پٹیشن نہیں کرتے۔جیل حکام کہتے ہیں ہم ہر طرح سے سہولت دینے کو تیارہیں اور ملاقات کیلئے بھی جو عدالت نے حکم دیا ہے اس کے اوپر عملدرآمد کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہاں پر میڈیا کو جمع کر کے خبر دینے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔ آج پولیس نے روکا ہے اس معاملے میں ان کا موقف ہمارے سامنے ہے لیکن اگر ان کی کوشش میڈیا ایونٹ بنانا تھا تو اس کا کوئی حل نہیں ہے البتہ پولیس نے اگر غلط روکا ملاقات نہیں کرنے دی گئی تو یہ صبح پٹیشن دائر کریں سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید