• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر تین سالوں میں 3 لاکھ 9 ہزار 757 ایف آئی آر درج

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر میں تین سالوں کے دوران بجلی چوری پر 3لاکھ 9ہزار 757ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور ایک لاکھ 29ہزار 117افراد کو گرفتارکیا گیا ،11ارب 36کروڑ کی ریکوری ہوئی ،پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن)نے بتایا کہ جنوری 2022سے دسمبر 2024کے دوران سب سے زیادہ ایف آئی آرز پنجاب میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ درج کروائی گئیں ، سب سے زیادہ لوگ بھی پنجاب سے ایک لاکھ پندرہ ہزار 577افراد گرفتار ہوئے، ان لوگوں سے 501ملین یونٹس چارج کئے گئے،ان لوگوں سے 11ارب 36کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید