• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، مختلف دفاتر میں 30 سینئر آڈیٹرز کے تبادلے و تقرریاں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی ) کے مختلف دفاتر میں 30سینئر آڈیٹرز کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں ،جن میں دو جونیئر آڈیٹرز بھی شامل ہیں ، ملٹری اکاؤنٹینٹ جنرل کی ہدایت پر اے ایم اے جی نے ان تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق یہ تبادلے کنٹرولر لوکل آڈٹ (ڈی ایس )لاہور ، کنٹرولر نیوی اکاؤنٹس کراچی ، کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (کراچی کمانڈ)اور کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (پشاور کمانڈر )پشاور میں کئے گئے ہیں ، یہ تبادلے ایک کمانڈ سے دوسری کمانڈ یا پھر ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں کئے گئے ہیں ، جن ملازمین کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں ان میں ساجدہ پروین شیخ، امتیاز حسین سومرو، محمد افضل، خالد احمد ، محمد اسلم، سعدیہ امتیاز، حبیب اللہ لاکھو، صدف صغیر، اسرار احمد، شاہ زمان، شاہد حسین ، محمد شعیب ، ضیا الرحمان، غلام مصطفیٰ لغاری، عبدالجبار، محمد افضل خان، سید عابد حسین، مراد علی خان ، اکرام اللہ ، محمد الیاس، اشتیاق احمد، قیصر خان، احسان الحق ، ریاض احمد، نادر خان، نصیر احمد، محمد یونس، کریم اللہ خان، عبید اللہ اور حفیظ الحق شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید