اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت میں افغانستان ، روس اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ پر عملدرآمد کیلئے پانچ رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی جس پر وزارت تجارت نے اتفاق کر لیا اور جلد ہی نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ،پانچ رولز میں تجارتی اشیاء کی فہرست کو لامحدو د کرنے ،دو یا دو سے زائد نجی ادارون کے کنسورشیم کو تجارت کی اجازت دینے ، مشن سے تصدیق کےبجائےکنسورشیم سے تصدیق کرانے ، درآمدات اور برآمدات کی پابندی ختم کرنے اورنیٹ آف پریڈ کو 90روز سے بڑھا کر 120روز کرنا شامل ہیں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر انوشہ رحمن کی زیر صدارت ہوا ، قائمہ کمیٹی میں افغانستان کے ساتھ تجارت کیلئے بادینی سرحد کو فوری دوبارہ کھولنے کی سفارش کی ،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چمن ، بادینی اور تفتان بارڈر کا جلد دورہ کیا جائے گا۔