• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا طبی معائنہ، کانوں، دانتوں کی صفائی، صحت یاب قرار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے کانوں، دانتوں کی صفائی کے بعد صحت یاب قرار دیدیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کامکمل چیک اپ کیا ،رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی جائے گی ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی 4رکنی میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے منگل کوسنیٹرل جیل راولپنڈی کادورہ کیا ،میڈیکل ٹیم میں ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈینٹل سپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد علی عارف، ڈاکٹر عامر سلیم شامل تھے ،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کامکمل چیک اپ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے اور بعض ٹیسٹوں کے لئے خون کے نمونے لئے ،اس دوران بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید