• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت کو بجلی شعبے کے گردشی قرضے کو کم کرنے میں اہم کامیابی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )شہباز شریف حکومت کےابتدائی سولہ ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں،موجودہ حکومت کے دور میں مارچ دو ہزارچوبیس سےلیکرجون دوہزار پچیس کےدوران پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار پیسٹھ ارب روپےکم ہوکرایک ہزار چھ سو چودہ ارب روپے پرآگیا جبکہ نگران دور کےآخری مہینے فروری دو ہزارچوبیس تک پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ کاحجم دوہزارچھ سو اناسی ارب روپےتھا،گذشتہ مالی سال دو ہزار چوبیس، پچیس کے دوران سالانہ بنیادوں پر پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں سات سو اناسی ارب روپے کی کمی ہوئی ،شہباز شر یف حکومت کو بجلی شعبے کے گردشی قرضے کو کم کرنے میں اہم کامیابی ملی ہے،سرکاری دستاویزات کےمطابق جون2025 یعنی مالی سال 2024۔25 کے اختتام تک پاورسیکٹرکاسرکلرڈیٹ ایک ہزار 614ارب روپےریکارڈکیا گیا اور فروری2024 تک پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ کاحجم2ہزار679ارب روپےتھا۔
اہم خبریں سے مزید