• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شہباز اسپیڈ‘ کراچی میں سلو بن جاتے ہیں‘ بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے لیے پانی کے میگا پروجیکٹ’’کے فور‘‘ کی تعمیر میں وفاقی حکومت کی جاری سست روی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے بڑی امیدیں وابستہ کی تھیں ‘وہ پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو‘ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ آپ لاہور کے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کے لیے شہباز سلو بن جائیں‘کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جاری اقدام کے تحت نئے تعمیرشدہ’’نیو حب کینال‘‘کا افتتاح کیا، جس سے شہر کو 100 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ نیو حب کینال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ نئے کینال کی تعمیر کے بعد پرانی حب کنال کی بھی تزئین و آرائش جاری ہے، جس سے شہر کو مزید پانی فراہم کیا جائے گا‘نئی کینال کی تعمیر سے ضلع وسطی‘غربی اور کیماڑی کو فائدہ ہو گا جبکہ اسی منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنے کیلئے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبہ پرکام کیا جا رہا ہے‘عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نفرت و تقسیم کی سیاست کرنے والوں کو شکست دی اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی کام کرنے والوں کو ووٹ ملے گا نہ کہ نفرت کی سیاست پھیلانے والوں کو ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید