• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بی ایل اے کیخلاف سلامتی کونسل سے رجوع کر سکتا ہے

اسلام آباد (عمر چیمہ) امریکا میں بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرنے کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مسلح ونگ، مجید بریگیڈ، کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کی درخواست پیش کرے گا۔

امریکا نے منگل کو مجید بریگیڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا، جبکہ بی ایل اے کو پہلے ہی 2019 میں اس فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ 

یہ ایک ایسی سفارتی کامیابی ہے جو ان گروہوں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے حوصلے میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔ بی ایل اے کا سب سے خطرناک گروپ، مجید بریگیڈ، خودکش حملوں کیلئے پہچانا جاتا ہے۔ 

ایک سفارتی ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں یہ معاملہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں وہ اس بات پر زور دے گا کہ اس اقدام کے حوالے سے اس سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

اہم خبریں سے مزید