• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ میں مادر وطن کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت نے کہا کہ حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کے 78سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دِل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید