حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حساس اداروں کے لطیف آباد‘ سٹی ایریا میں چھاپے‘ ایم کیوایم لندن کے 500سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے لطیف آبادنمبر 12سے عامر صدیقی اور 8نمبر میں چھاپے کے دوران ابرار علی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ جبکہ لطیف آبادنمبر 5اورہیرآباد میں احسن وارثی‘ آصف غزنوی‘ ندیم سراج اور رضوان احمد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایم کیوایم لندن ذرائع نے گرفتاریوں اورگھروں پر چھاپوں کی تصدیق کی ہے۔