اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے وفاقی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو جسمانی معذوری کی صورت میں بحالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران اہل درخواست گزاروں کو مختلف آلات فراہم کیے جائیں گے جن میں لیگ بریسز، مصنوعی ٹانگیں، بازو کے مصنوعی اعضاء، گردن کا کالر، میڈیکل جیکٹ، سماعت کا آلہ، وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل، بیساکھیاں، سرجیکل جوتے اور میڈیکل بورڈ کی سفارش پر دیگر اشیاء شامل ہیں۔