• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک سائنس کے نتائج رواں برس 6 ہزار 211ا ے ون گریڈ زیادہ دیئے گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی کے تحت رواں سال میٹرک سائنس 2025 کے نتائج بغیر ناظم امتحانات کے جاری کیئے گئے ہیں جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 ہزار 211 اے ون گریڈ زیادہ دیئے گئے ہیں گزشتہ برس 23943 کو اے ون گریڈ دیا گیا تھا جب کہ 2025 میں 30154 امیدواروں کو اے ون گریڈ دیا گیا ہے اسی طرح اے گریڈ امیدوار بھی زیادہ تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں رواں برس 50346 امیدوار اے گریڈ میں کامیاب ہوئے جب کہ گزشتہ برس45357 امیدوار اے گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ یاد رہے کہ میٹرک سائنس کے نتائج کنٹرولر کی عدم موجودگی میں جاری کیئے گئے ہیں جس پر گریڈ 17 کے اس اسٹنٹ کنٹرولر طارق کا نام درج ہے جسے چیرمین بورڈ نے قائم مقام کنٹرولر مقرر کیا تھا مگر پھر اسے عدالت کے حکم پر ھٹایا دیا گیا تھا۔ اس سے قبل چیرمین میٹرک بورڈ نے وزیر اعلی سندھ کے مقرر کردہ کنٹرولر ظہیر بھٹو کو ھٹادیا تھا جب کہ انھیں اس کا اختیار ہی نہیں تھا- جنگ نے چیرمین بورڈ غلام حسین سہو سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے جواب نہیں دیا۔

ملک بھر سے سے مزید