• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو اسٹار چورنگی پر ایم کیو ایم کی دل کش اور دلفریب آتش بازی

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کا مرکزی پروگرام جمعرات کی شب فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد میں بھرپورانداز میں منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین سمیت تمام مرکزی رہنما بھی موجود تھے،مرکزی پروگرام کیلئے 20 فٹ چوڑا اور 60 فٹ لمبا خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا، جس کے اطراف ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی گئیں۔ اسٹیج کے ساتھ ساتھ اطراف کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، جبکہ شرکاء کیلئے معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار و تاریخی آتشبازی کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، دلکش اور دلفریب آتشبازی سے آسمان کو رنگ و نور سے بھرگیا۔

ملک بھر سے سے مزید