• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد، ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اگلے اقتصادی جائزے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگلے اقتصادی جائزے کی تکمیل سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط ملنے کا امکان ہے، ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید