• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری مشکل کے باوجود معاشی پہیہ چلارہی ہے، مراد علی شاہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو صوبے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،تاجر برادری مشکل کے باوجود معاشی پہیہ چلا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چیمبر میں معرکہ حق کے عنوان سے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعلی نے کراچی چیمبر کی بحال شدہ تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرایا اور اسے شہر کی تجارتی وراثت اور معاشی دھڑکن کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے عمارت کے اصل طرزِ تعمیر کو محفوظ رکھنے پر چیمبر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی محنت و مہارت کو سراہا۔مرحوم سراج قاسم تیلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید