• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، مساجد مدارس بارے عوام اور مذہبی طبقے میں بے چینی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اسلام آباد میں مساجد مدارس کے حوالے سے عوام اور مذہبی طبقے میں پائی جانے والی بے چینی پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ملاقات میں طے پایا کہ مدنی مسجد کے انہدام اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور وخوض مساجد کے انہدام کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔شہید مسجد کو ہر صورت تعمیر کیا جائے گا ۔ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا راشد محمود سومرو ، عثمان بادینی، حافظ نصیر احرار ،مفتی ابرار احمد اور مفتی اویس عزیز شریک تھے۔
ملک بھر سے سے مزید