• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہماری سمت وہی ہے جس کیلئے پاکستان بنایا گیا تھا؟، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن آزادی اس لیے بھی خاص ہے کہ اس سال ہم نے بھارت کو اس کے جنگی عزائم میں شکست دی اور اسی لئے پوری پاکستانی قوم نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا۔ کیا ہماری سمت وہی ہے جس کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا؟کیا ہم 78 سال میں ایک جمہوری ریاست بن سکے ہیں اس کا جواب واضح نفی میں ہے 78 سال کے دوران پاکستان میں تین فوجی ادوار آئے کوئی جمہوری وزیراعظم آج تک اپنی مدت پوری نہیں کرسکا اور 78 سال بعد صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ہائبرڈ رجیم کہا جاتا ہے۔ پاکستان ایک اور معتبر عالمی ادارے کی جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید نیچے چلا گیا ہے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 165 ممالک اور دو ٹیرٹریز میں 124 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔پاکستان کو ان دس ممالک میں شامل کیا گیا ہے جن کے اسکور میں 2023 کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے اور جمہوریت کے لحاظ سے بدترین کارکردگی دکھائی ہے پاکستان کو بدترین درجہ بندی یعنی (Authoritarian Regime) میں رکھا گیا ہے۔ فریڈم ہاؤس کی رپورٹ میں بھی پاکستان کے تین پوانٹس کم ہوگئے ہیں ساتھ ہی رپورٹ میں جزوی طور پر آزاد ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دوسرا بڑا مسئلہ انتہا پسندی کا ہے جس میں مذہبی انتہا پسندی سب سے بڑا ہے۔ صنفی امتیاز سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق پاکستان 148 ممالک میں سب سے آخری نمبر پر آیا ہے۔ انٹریشنل لیبر آرگنائزیشن کی پاکستان جینڈر پے گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں مردوں اور خواتین کی تنخواہوں کا فرق ہے اور خواتین کی ملازمت بھی محدود ہے۔

اہم خبریں سے مزید