اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چینی کی درآمد کاایک اور ٹینڈر جاری کیاگیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےدولاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ۔ٹی سی پی نے21 اگست تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی25ہزار میٹرک ٹن سےکم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی۔ٹینڈر کے تحت چینی کی درآمد کا عمل اس سال 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا -اس سےقبل ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کاٹینڈر11اگست کو کھولا تھا،ٹی سی پی کو مجموعی طور پر5 بولیاں موصول ہوئیں تھیں تاہم ایک بولی دہندہ نے معذرت کرلی تھی،ٹی سی پی کوٹینڈر کے تحت539سے586 ڈالرتک فی میٹرک ٹن کے حساب سےبولیاں موصول ہوئیں تھیں۔