• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، تعمیر میں سست رفتاری پر اظہار برہمی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روزاسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔وزیراعظم نےٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میںسست رفتاری پر اظہار برہمی کیا وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ  نے کہا کہITپارک کا مقصد نوجوانوں کیلئے  نوکریاں، معاشی نمو ، عالمی IT مسابقت بڑھانا، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے ۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نےہدایت دی کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں۔وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی جانب سے وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ آئی ٹی پارک، 2 زیر زمین ، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے ۔ پا
اہم خبریں سے مزید