اسلام آباد(آن لائن)افغانستان ، پاکستان اور چین کے وزرا خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ، سفارتی زرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے ، چینی وزیرخارجہ وانگ ژ ی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ، سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دھشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، سفارتی زرائع ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا۔