• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی خان روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق ایم ٹی خان روڈ بحریہ کالج کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے ،دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت مہر زوجہ بلال جبکہ مرد کی شناخت بلال ولد سہیل کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفین اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے رہائشی تھے ،متوفین کے رشتہ دار شاہد کے مطابق ایک ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچلا، ٹرک والا پہلے رکا اور پھر فرار ہوگیا ، دریں اثنا جوہر چورنگی انڈر بائی پاس میں تیز رفتار کار نے 2 بچیوں کو ٹکرمار دی جبکہ گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، حادثے میں راہگیر دونوں بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ،عمریں10سے12برس کے درمیان ہیں ،فوری شناخت نہیں ہوسکی جبکہ کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ،پولیس کے مطابق گاڑی ابراہیم ولد منصور نامی نوجوان چلا رہا تھا جسےگرفتار کر کے کار تحویل میں لے لی ہے اور ریسکیو ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں جاں بحق بچیاں گداگر تھیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید