• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا گورنر‘ وزیراعلیٰ KP کو فون‘ جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو ٹیلی فون ‘صوبے میں کلاؤڈبرسٹ اورسیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا‘جمعہ کو شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزہ کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا‘شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو یہ بھی ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خوردونوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید