اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) حکومت سینیٹ میں پٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرانے میں ناکام ہو گئی ، جمعہ کو وزیر مملکت علی پرویز ملک نے پٹرولیم لیوی ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا اس موقع پر وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ بل قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا جس میں ترامیم شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ بل کو منظور کیا جائے جس پر بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔