اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزراءاویس احمد لغاری ‘ علی پرویز ملک اور حنیف عباسی کی ملاقاتیں ‘پاور‘پٹرولیم ڈویژن اورریلوے امورسے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔