• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگِ عظیم میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے: جاپانی وزیرِاعظم

جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپانی وزیرِاعظم نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم انسانی جانوں کے نقصان پر پچھتاوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا دوسری جنگ میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے 80 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ جاپان کبھی دوبارہ جنگ کے راستے پر نہیں جائے گا۔

جاپانی وزیرِاعظم نے کہا کہ جنگ میں ایشیائی ممالک کے خلاف جنگ کا ذمہ دار جاپان نہیں تھا۔

جاپانی حکومت کی جانب سے منعقدہ اس خصوصی تقریب میں 4 ہزار 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے تکلیف دہ یادیں اگلی نسل تک پہنچانا اس لیے ضروری ہے کہ بعد میں زندہ بچنے والے زندگی کی قدر کریں گے اور ان کی عمریں طویل ہوں گی  اور اس کے لیے جنگ کا پچھتاوا ہمارے دلوں میں موجود رہنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید