• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی قیادت سے ریٹائرمنٹ کروائیں، ایم کیو ایم کا مرتضیٰ وہاب کو جواب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے قابض مئیر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کوسیاست سے ریٹائر ہونے کے بیان پر کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ اگر شروع ہونا ہے تو پھر مرتضی وہاب اس مبارک کام کا آغاز اپنی قیادت سے کروائیں، اپنی قیادت سے ریٹائرمنٹ کروائیں تاکہ ایک مثال قائم ہو اور باقی لوگ بھی تقلید کریں، قبضہ میئر شہر کی ترقی میں کارکردگی دکھانے کے بجائے بیان بازی میں کارکردگی دکھانے میں مصروف ہیں، شہر کی صورتحال بد سے بدتر مگر قبضہ میئر اپنی مستی میں مگن ہیں، مرتضی وہاب کو مشورہ ہے کہ جتنا نذرانہ مل رہا ہے اتنی ہی اپنی وفاداری نذر کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید