کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اورکراچی پولیس نے کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گاڑیوں کے چوری میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔اے وی ایل سی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ گلبرگ، جمشید اور نیو کراچی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد کاشف ، محمد جبران اور دانش نقوی کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں سے دانش نقوی گینگ کا لیڈر ہے،گرفتار ملزم محمد کاشف کے قبضے سے ایک عدد کارAB-3960/S/Margalla برآمد ہوئی۔