• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق اور آزادی 2025 کی تقریبات کا انعقاد

کراچی (جنگ نیوز) نیاناظم آباد میں جشن معرکہ حق اور آزادی 2025کی تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ پاک فوج کی عظیم فتح کو 78ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں ’’جشن معرکۂ حق‘‘ کے نام سے شامل کیا گیا۔ اسی سلسلے میں نیاناظم آباد میں 5سے 14اگست تک کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں پر مشتمل شاندار تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ہزاروں افراد اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس سال کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر منی اولمپکس کے طرز پران گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سی ای او جاوداں کارپوریشن لمیٹڈ عبدالصمد حبیب، صدر نیاناظم آباد جیم خانہ سید محمد طلحہ، سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد اور پی سی بی کے سینئر جی ایم جنید ضیاء سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے مختلف ایونٹس کا افتتاح کیا۔ اٹھارہ کھیلوں، آزادی واک، کار ریلی، سائیکلنگ، باکسنگ، کک باکسنگ، کرکٹ، فٹبال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن ،اسکواش ،ویل چیئر باسکٹ بال، کک باکسنگ، کراٹے، اسکیٹنگ، آرچری، یوگا، ڈوج بال اور سوئمنگ سمیت متنوع سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسپیشل بچوں کی کک باکسنگ میں شرکت تقریبات کا نمایاں پہلو رہا۔کئی مقابلے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر مارشل اورنگ زیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کے نام سے منسوب کیے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید