کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانہ کی حدود کورنگی سیکٹر 41Bغوثیہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار 3مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ دلدار ولد مولا بخش کو قتل کردیا اور موقع سےفرار ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ،زمان ٹائون تھانہ کے ہیڈ محرر سرور نے بتایا ہےکہ مقتول کورنگی میں واقع آنکھوں کے اسپتال LRBTکی کینٹین میں کام کرتا تھا۔