• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈارون: پاکستان شاہینز کے پیسر احمد دانیال دورۂ آسٹریلیا سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈارون میں پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر احمد دانیال دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئےاس ماہ کے آخر میں شارجہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔احمد دانیال ہفتے کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے ذرائع کے مطابق احمد دانیال کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہواتھا۔ ان کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا امکان ہے۔احمد دانیال نے پاکستان ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا شاہین شاہ اور حار ث روف کو آرام دے کر انہیں سلمان مرزا کے ساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ کھلانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسپورٹس سے مزید