• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی میں تاخیر عدلیہ کی ساکھ، قانون کی حکمرانی کیلئے سنگین خطرہ قرار، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے ایک مقدمہ کے فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کو عدلیہ کی ساکھ، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب اورنظام انصاف میں جدت لانے کے لئے منصوعی ذہانت سمیت ہر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا چاہیے ، انصاف میں تاخیر محض انصاف سے انکارہی نہیں بلکہ اکثر انصاف کے خاتمہ کے مترادف ہوتی ہے، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری 4صفحات کا فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے قلمبند کیا ،جس میں عدالت نے قراردیا کہ طویل عدالتی کارروائیاں کمزور اور پسماندہ طبقات کو ناقابل برداشت مالی بوجھ میں مبتلا کردیتی ہیں جبکہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید