اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن ،امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وائس ایڈمرل عبد الصمد نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔